بھٹائی کالونی کورنگی میں جنریٹر کے دھویں سےدم گھٹنے پر2افراد جاں بحق
بجلی بندش کے دوران کمرے میں جنریٹر چلایا گیا، دو متاثرین اسپتال میں زیر علاج
July 21, 2026 · قومی
دھویں سے متاثر دو افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، پولیس/ فائل فوٹو
کورنگی کی بھٹائی کالونی میں بجلی کی بندش کے دوران کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ بھٹائی کالونی میں پیش آیا، جہاں بجلی کی بندش کے باعث ایک کوارٹر میں جنریٹر چلایا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس دوران کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا، جس سے متاثر ہونے والے 2 افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق دھویں سے متاثر مزید 2 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ٹیگز: