یاسین ملک کیس کی سماعت نہ ہو سکی،عدالت نے14 اکتوبر کی تاریخ دےدی

تہاڑ جیل میں انٹرنیٹ مسائل کے باعث یاسین ملک عدالتی کارروائی میں شامل نہ ہو سکے

July 21, 2026 · قومی

فائل فوٹو

کشمیری رہنما یاسین ملک کے مقدمے کی سماعت نہ ہو سکی، جس کے بعد عدالت نے مزید تین ماہ بعد کی تاریخ مقرر کر دی۔

تہاڑ جیل میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل کے باعث جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک عدالت کی کارروائی میں شامل نہ ہو سکے۔ آئندہ سماعت اب 14 اکتوبر 2026 کو ہوگی۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا کہنا ہے کہ منصفانہ رسائی سے مسلسل انکار انصاف اور انسانی حقوق کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کرتا ہے۔

یہ کیس کشمیری حریت رہنما کی عمر قید کو پھانسی میں تبدیل کرنے کے لیے دائر اپیل پر مبنی ہے، جو دہلی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ یاسین ملک پر 1990 میں بھارتی فضائیہ کے اہلکار کو قتل کرنے کا الزام ہے۔