آزاد کشمیر جیتے تو شہباز سے کہوں گا وزیراعظم بنائیں، نواز شریف

کشمیر کی بیٹی آج اپنے آبائی شہر میں اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہے: مریم نواز

July 21, 2026 · قومی

مظفرآباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں آج یہاں مہمان بن کر نہیں آئی، اپنے گھر آئی ہوں۔ کشمیر میرا ہے، یہ وادیاں میری ہیں، یہ لوگ میرا خاندان ہیں۔“

انہوں نے جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا:

”میں خون سے بھی کشمیری ہوں، دل سے بھی کشمیری ہوں، نسلوں سے بھی کشمیری ہوں اور روح سے بھی کشمیری ہوں۔ کشمیر کی بیٹی آج اپنے آبائی شہر میں اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہے۔“

وزیراعلیٰ پنجاب نے آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنے دیرینہ جذباتی اور خاندانی تعلق کا اظہار کرتے ہوئے خطے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اعادہ بھی کیا۔