ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی مستعفی
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ان کے لیے باعثِ اعزاز رہا، تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ مزید اس ذمہ داری کو جاری نہیں رکھ سکتے۔
پشاور: خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔
محمد انعام یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ان کے لیے باعثِ اعزاز رہا، تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ مزید اس ذمہ داری کو جاری نہیں رکھ سکتے۔
انہوں نے اپنے دورِ ملازمت کے دوران تعاون پر وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس اہم عہدے پر کام کرنے کا موقع ملا، جس پر وہ متعلقہ حکام کے شکر گزار ہیں۔
تاحال ان کے استعفے کی وجوہات یا حکومت کی جانب سے نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔