وکٹوریہ کراس حاصل کرنے ولے پہلے ہندستانی فوجی نے شدید زخمی حالت میں گھنٹوں دشمن کوروکے رکھا

کمک پہنچنے تک مزاحمت نے جرمن فوج کو پیش قدمی نہیں کرنے دی

July 23, 2026 · امت خاص

 

پہلی عالمی جنگ میں بیلجیم کا محاذ۔ چاروں طرف گولیاں برس رہی تھیں۔ ایک ایک کر کے سب ساتھی شہید ہو گئے،مگر ایک زخمی سپاہی مورچے میں اپنی مشین گن پر ڈٹا رہا،اس اکیلے نے دشمن کی پیش قدمی روکے رکھی۔ وہ تھے ایک مسلم سپاہی خداداد خان، وکٹوریہ کراس حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی فوجی۔

31 اکتوبر 1914 کو بیلجیم کے ہولے بیک (Hollebeke )سیکٹر میں جرمن فوج فیصلہ کن حملہ کر رہی تھی۔ سپاہی خداداد خان کی 129 بلوچ رجمنٹ تعداد میں بہت کم تھی۔ ان کی مشین گن ٹیم کے تمام ساتھی مارے گئے، افسر زخمی ہو گیا، مگر خداداد خان خود شدید زخمی ہونے کے باوجود گن چلاتے رہے۔

ان کی مزاحمت نے جرمن فوج کو اتنی دیر تک روکے رکھا کہ کمک پہنچ گئی۔ یہی وہ لمحہ تھا جس نے اہم بندرگاہوں تک جرمن پیش قدمی روکنے میں اہم کردار ادا کیا، اور اسی بے مثال بہادری پر خداداد خان کو برطانوی سلطنت کا سب سے بڑا عسکری اعزاز،وکٹوریہ کراس عطا کیا گیا۔
مزید تفصیلات وڈیومیں۔