جنرل عامر رضا نے7جرنیلوں کو سپرسیڈ نہیں کیا،نیا موقف سامنے آگیا

تعلق اوٹی ایس 22سے ہے جس کی پاسنگ آوٹ پریڈ 6 اکتوبر 1988 کو ہوئی تھی

July 25, 2026 · امت خاص

تصویر: سوشل میڈیا

 

نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ کے سربراہ جنرل عامر نے 7 جرنیلوں کو سپرسیڈ نہیں کیا،سینیارٹی کی بحث میں نیا موقف آگیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ جنرل عامر رضا آٹھویں نمبر سے نہیں آئے بلکہ سینئیر ترین جرنیل ہیں۔ جنرل عامر رضا کا تعلق اوٹی ایس 22سے ہے جس کی پاسنگ آوٹ پریڈ 6 اکتوبر 1988 کو ہوئی۔ اس حساب سے یہ پی ایم اے لانگ کورس 80سے پہلے پاس ہوئے، جس کی پاسنگ آوٹ پریڈ 7 ستمبر 1989 کو ہوئی.

وی لاگر اسد طورنے دعوی کیا تھاکہ جنرل عامرکی فورسٹار عہدے پر ترقی نے 7 جرنیل سپرسیڈ کردیئے ۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا چیف آف جنرل اسٹاف کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں وزیراعظم نے فورسٹار جنرل بناکر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ کا پہلا سربراہ مقررکردیا۔