جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام،4 مبینہ حملہ آور ہلاک
حملہ آوروں نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پیش قدمی سے روک دیا
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام،4 مبینہ حملہ آور ہلاک
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام،چار مبینہ حملہ آور ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، جس کے دوران چار مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پیش قدمی سے روک دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا، جس کی بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کے احاطے سے باہر ہی تباہ کر دی گئی، جس کے باعث فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران باقی تین حملہ آور قریبی کمپاؤنڈ میں جا چھپے، جہاں بعد ازاں کلیئرنس آپریشن کے ذریعے انہیں ہلاک کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں قومی پالیسی اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری رہیں گی۔
بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ حملہ آوروں کا تعلق بھارتی سرپرستی میں سرگرم تنظیم “فتنہ الخوارج” سے تھا، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی اور بھارت کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔