کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان
آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے
کراچی میں آج موسم مرطوب اور مطلع جزوی سے مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو موسم کو نسبتاً خوشگوار بنا سکتی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کی شرح 55 سے 80 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں، خصوصاً بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔