کراچی:بریک فیل ہونے سے ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا ، 3 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

July 26, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی : شہرِ قائد میں جمالی پُل کے قریب خونریز ٹریفک حادثے میں 3 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک بریک فیل ہونے پر بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑا۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جبکہ عین شاہدین کے مطابق ٹرک کی رفتار بھی انتہائی تیز تھی۔ پولیس نے موقع سے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔