رانا ثنا اللہ کا ایل اے 10 کوٹلی میں دھاندلی کا الزام، تحقیقات کا مطالبہ

حلقہ ایل اے 10 میں ایک پریزائیڈنگ افسر اور ایک پٹواری پولنگ بیگز سمیت پکڑے گئے، جس پر انتخابی عمل کی شفافیت سے متعلق سوالات پیدا ہوئے ہیں۔

July 27, 2026 · قومی

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ حلقہ ایل اے 10 میں ایک پریزائیڈنگ افسر اور ایک پٹواری پولنگ بیگز سمیت پکڑے گئے، جس پر انتخابی عمل کی شفافیت سے متعلق سوالات پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک متعلقہ حلقے میں انتخابی عمل روکا جائے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں ہو جاتی اور حقائق سامنے نہیں آتے، اس حلقے کے نتائج قبول نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے واقعے کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن یا متعلقہ حکام کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔