راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 11 من سے زائد ناقص گوشت برآمد
گوشت سپلائر گاڑی میں چھپا کر 11 من سے زائد غیر معیاری گوشت منتقل کر رہا تھا، جسے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کے دوران برآمد کر لیا۔
راولپنڈی( اُمت نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی کے علاقے نیو چاکلالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص گوشت کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا۔
حکام کے مطابق ایک گوشت سپلائر گاڑی میں چھپا کر 11 من سے زائد غیر معیاری گوشت منتقل کر رہا تھا، جسے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کے دوران برآمد کر لیا۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کی تلاشی لی، جہاں سے گوشت کے بڑے ٹکڑے برآمد ہوئے۔ کارروائی کے دوران عملے نے گوشت کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
راولپنڈی نیو چاکرہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص گوشت سپلائر کو پکڑ لیا۔ 11 من سے زائد گوشت کو گاڑی میں چھپا کر لایا جارہا تھا۔ pic.twitter.com/z9RsOfjw9E
— FAHD BASHIR (@FAHDBASHIR1) July 28, 2026
حکام کے مطابق ناقص اور غیر معیاری گوشت شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، اسی لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر قانونی طریقے سے ناقص اشیائے خورونوش فراہم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔