اسلام آباد:یورپی ویزوں کا جھانسہ دے کر 16 ہزار یورو بٹورنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
ملزم بابر علی اپنے ساتھیوں کی ملی بھگت سے شکایت کنندہ کو 4 یورپی ورک پرمٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر روپوش ہو گیا تھا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی،یورپی ورک ویزوں کے نام پر 16 ہزار یورو ہتھیانے والا انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انکوائری نمبر 395/2024 کی تکمیل کے بعد انسانی اسمگلر اور ایجنٹ سید بابر علی واجد ولد سید واجد کو گرفتار کر لیا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کی ملی بھگت سے شکایت کنندہ کو 4 یورپی ورک پرمٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر کسی قانونی اختیار کے بغیر 16 ہزار یورو ہتھیائے اور بعد ازاں شکایت کنندہ کو دھوکہ دے کر روپوش ہو گیا تھا۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 84/2025 دفعات 420، 468، 471، 406، 109 تعزیرات پاکستان اور دفعات 18، 22 ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت مقدمہ درج ہے۔گرفتار ملزم سےمزید تفتیش جاری ہے۔