شیخوپورہ: نالہ ڈیک میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا، ریسکیو آپریشن جاری
شیخوپورہ کے نواحی گاؤں بھٹیاں میں حادثہ، نوجوان کی تلاش جاری
فائل فوٹو
شیخوپورہ کے نواحی گاؤں بھٹیاں میں نالہ ڈیک میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب گیا، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں نالہ ڈیک میں نہاتے ہوئے نوجوان گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نوجوان فیکٹری ملازمین کے ہمراہ نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور پھر واپس نہ آ سکا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے نالہ ڈیک میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
دوسری جانب آخری اطلاعات تک نوجوان کا سراغ نہیں مل سکا۔ حکام کے مطابق آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک نوجوان کو تلاش نہیں کر لیا جاتا۔