اٹارنی جنرل کے گھر چھاپے کے معاملے پر مزید کارروائی، ایس پی کینٹ عہدے سے ہٹا دیے گئے

اس سے قبل ایس ایچ او سرور روڈ سمیت 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جا چکی ہے،

July 30, 2026 · قومی

اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر مبینہ چھاپے کے معاملے پر محکمہ پولیس میں انتظامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ پیش رفت میں ایس پی کینٹ اختر نواز کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس سے قبل ایس ایچ او سرور روڈ سمیت 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جا چکی ہے، جبکہ اب ایس پی کینٹ کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اختر نواز کے تبادلے کے احکامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات اور محکمانہ کارروائی کا عمل جاری ہے، جبکہ آئندہ پیش رفت تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں سامنے آئے گی۔

حکام کی جانب سے تاحال اس معاملے کی مکمل تفصیلات یا مزید انتظامی اقدامات کے حوالے سے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔