لاہور اور اسلام آبادکی گلیوں سے نکل کر ہوابازی کے عالمی ادارے میں پہلی خاتون سربراہ تک

سعدیہ زاہدی انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی 9ویں ڈائریکٹر جنرل مقرر

فائل فوٹو

 

پاکستان میں پیدا ہونے والی ایک لڑکی کو بین الاقوامی ہوا بازی کے شعبے میں ایک بہت بڑا عہدہ مل گیا ہے۔ جی ہاں، انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن یعنی آئی اے ٹی اے (IATA) میں ایک نیا اور تاریخی باب رقم ہونے جا رہا ہے۔

 

تنظیم کے بورڈ نے سعدیہ زاہدی کو اپنا نواں ڈائریکٹر جنرل مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد وہ اس باوقار اور بااثر عالمی ہوا بازی کے ادارے کی سربراہی کرنے والی تاریخ کی پہلی خاتون بن جائیں گی۔

 

لاہور کے ایک روایتی ماحول میں پیدا ہونے والی سعدیہ زاہدی کا بچپن لاہور اور اسلام آباد کی گلیوں میں گزرا۔ ان کے والد اپنے خاندان کے پہلے فرد تھے جنہوں نے یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کی تھی، اور انہوں نے روایتی سوچ کے برعکس اپنی بیٹی کی تعلیم کو ترجیح دی۔

مزید تفصیلات اس وڈیومیں۔