عمران خان کی بہنیں انسداد دہشت گردی عدالت سے اشتہاری قرار

عدالت نے دونوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جبکہ ان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

July 30, 2026 · قومی

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس کی جانب سے اشتہاری کارروائی مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے دونوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جبکہ ان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ پولیس کے مطابق علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے متعلقہ ریکارڈ اور جائیدادوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔