پنشن اور مراعات ریٹائرڈ ملازمین کا بنیادی حق قرار, وفاقی آئینی عدالت

وفاقی آئینی عدالت نے پنشن اور مراعات کو جائز حق قرار دیا

July 30, 2026 · قومی

وفاقی آئینی عدالت نے پنشن اور مراعات کو ریٹائرڈ ملازمین کا بنیادی حق قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ارشد حسین نے تحریر کیا ہے اور یہ نو صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالت کے اس فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ پنشن اور پنشنری مراعات ریٹائرڈ ملازمین کا جائز بنیادی قانونی حق ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ پنشن اور مراعات مجاز عدالت کے حکم کے بغیر روکی نہیں جا سکتے اور پنشن اور مراعات کی ادائیگی میں غیرضروری تاخیر قانون کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے مزید کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے پہلے ہی بہت سے فیصلے دیے ہیں جن میں پنشن اور مراعات میں تاخیر کی مذمت کی گئی ہے اور تاخیر کو عدالت کی توہین سمجھا جائے گا۔

فیصلے میں عدالت نے لکھا کہ 17 سال گزرنے کے بعد بھی لیبر کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہونا تکلیف دہ ہے، لیبر کورٹ نے ڈیلی ویجز ڈرائیور محمد اکرم کو تمام سابقہ مراعات سمیت بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔