پیٹرول 1 روپیہ 9 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

July 30, 2026 · قومی

حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 9 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 31 جولائی سے ہو گا۔