آزاد کشمیر پر حملےکیلئے بھارت کو دعوت دینےوالی خاتون نےمعافی مانگ لی

جنازوں کے غم میں نکلے الفاظ پر پاکستانی و کشمیری عوام سے معذرت

July 31, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

آزاد کشمیر پر حملےکیلئے بھارت کو دعوت دینےوالی خاتون نےمعافی مانگ لی۔خاتون سوشل میڈیا انفلوئنسر شازم نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد انڈیا سے کسی قسم کا تعلق ظاہر کرنا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھر کے پانچ جنازے ہوئے، جن میں ان کی بہن اور پانچ ماہ کی بچی بھی شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ غم کی حالت میں ان کے منہ سے غلطی سے یہ الفاظ نکل گئے کہ “انڈیا آرمی ہماری مدد کرو”۔ خاتون نے کہا کہ وہ انڈیا آرمی اور انڈیا پر لعنت بھیجتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے الفاظ سے کسی پاکستانی یا کشمیری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہو تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کے لوگوں کو مزید مصیبت میں نہیں ڈالنا چاہتیں اور اپنے الفاظ واپس لیتی ہیں۔

خاتون نے پاکستان اور کشمیر کی عوام، آرمی افسران اور پولیس سمیت سب سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیان کے الفاظ واپس لیتی ہیں۔