آئیسکو ریجن میں 300 میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال
موجودہ صورتحال بجلی کے مقررہ کوٹے میں کمی کے باعث پیدا ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں تمام علاقوں کو معمول کے مطابق بجلی فراہم کرنا ممکن نہیں رہا۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اپنے ریجن میں بجلی کی طلب اور دستیاب رسد کے درمیان تقریباً 300 میگا واٹ کے فرق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی وجہ سے مختلف علاقوں میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔
آئیسکو کے مطابق موجودہ صورتحال بجلی کے مقررہ کوٹے میں کمی کے باعث پیدا ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں تمام علاقوں کو معمول کے مطابق بجلی فراہم کرنا ممکن نہیں رہا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مطلوبہ مقدار میں بجلی دستیاب ہوگی، متاثرہ علاقوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی اور لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ ختم کر دیا جائے گا۔
آئیسکو انتظامیہ نے صارفین کو پیش آنے والی مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔
کمپنی نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی کی فراہمی میں بہتری آتے ہی تمام فیڈرز پر سپلائی معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔