ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست

طلبہ کے مختلف سوالات کے تفصیلی جوابات دیے اور انہیں معلومات کے درست استعمال، جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

August 2, 2026 · قومی

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے دوران طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، دہشتگردی کے چیلنجز اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خصوصی سیشن کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے مختلف سوالات کے تفصیلی جوابات دیے اور انہیں معلومات کے درست استعمال، جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انٹرن شپ میں شریک طلبہ و طالبات نے کہا کہ نشست کے دوران مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن، پروپیگنڈا اور غیر مصدقہ معلومات کے اثرات سے متعلق مفید رہنمائی فراہم کی گئی۔

شرکاء کے مطابق قومی سلامتی، آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال، بھارتی پروپیگنڈا اور پاکستان کے مؤقف سے متعلق بریفنگ نے انہیں زمینی حقائق کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دی۔

طلبہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے مختلف معاملات پر پائی جانے والی غلط فہمیوں اور ابہام کو دور کرنے میں مدد ملی، جبکہ انہوں نے درست معلومات کے فروغ اور منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 میں پاکستان بھر کے 21 مختلف مقامات پر 6 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔