انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 10 روزہ افغان نومولود کو پاکستان میں علاج کی اجازت

نومولود بچے کا تعلق افغانستان کے شہر جلال آباد سے ہے اور اس کی طبی حالت کے پیش نظر فوری علاج کی ضرورت تھی۔

August 2, 2026 · قومی
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 10 روزہ افغان نومولود کو پاکستان میں علاج کی اجازت

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 10 روزہ افغان نومولود کو پاکستان میں علاج کی اجازت

پشاور: انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے 10 روزہ افغان نومولود بچے کو والدین سمیت طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے کی خصوصی اجازت دے دی تاکہ اسے فوری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ذرائع کے مطابق نومولود بچے کا تعلق افغانستان کے شہر جلال آباد سے ہے اور اس کی طبی حالت کے پیش نظر فوری علاج کی ضرورت تھی۔ اسی بنا پر متعلقہ حکام نے خصوصی اجازت دیتے ہوئے بچے اور اس کے والدین کو پاکستان آنے کی اجازت دی۔

پاکستان پہنچنے کے بعد بچے کو مزید علاج کے لیے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں اس کا علاج جاری ہے اور اسے ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خالصتاً انسانی ہمدردی اور ہنگامی طبی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، تاکہ نومولود بچے کو بروقت علاج فراہم کیا جا سکے۔

سیکیورٹی فورسز کے اس اقدام کو انسانی جان کے تحفظ اور ہمدردی کے جذبے کی ایک مثبت مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ضرورت مند مریض کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔