لاہور میں 4 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان
لاہور میں 4 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان-لاہور میں ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنر کے ماتحت تمام سرکاری ادارے 4 اگست کو بند رہیں گے۔
لاہور: پنجاب حکومت نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر لاہور میں 4 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنر کے ماتحت تمام سرکاری ادارے 4 اگست کو بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیل صرف ضلعی سطح کے سرکاری دفاتر پر لاگو ہوگی، جبکہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور دیگر صوبائی سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات لاہور میں عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں، جہاں ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین شرکت کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سہولت، سکیورٹی، صفائی اور ٹریفک کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔