راولپنڈی میں چہلم کے موقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل

یہ اقدام چہلم کے مرکزی جلوسوں کے پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

August 4, 2026 · قومی

راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام چہلم کے مرکزی جلوسوں کے پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جلوسوں کے اختتام تک متعلقہ علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی، جبکہ سکیورٹی صورتحال معمول پر آنے کے بعد سروسز مرحلہ وار بحال کر دی جائیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق جلوس کے تمام روٹس اور حساس مقامات پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔