پشاور بورڈ نے میٹرک 2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے
نویں جماعت کے امتحانات میں 97 ہزار 950 طلبہ نے شرکت کی۔ ان میں 39 ہزار 103 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ 57 ہزار 847 طلبہ کو دسویں جماعت میں پروموٹ کر دیا گیا۔
پشاور: تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس کے بعد ہزاروں طلبہ و طالبات کے امتحانی نتائج جاری کر دیے گئے۔
بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں 97 ہزار 950 طلبہ نے شرکت کی۔ ان میں 39 ہزار 103 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ 57 ہزار 847 طلبہ کو دسویں جماعت میں پروموٹ کر دیا گیا۔ نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی کامیابی کا تناسب 99 فیصد رہا۔
دسویں جماعت کے امتحانات میں 95 ہزار 496 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 66 ہزار 988 کامیاب اور 27 ہزار 788 ناکام قرار پائے۔ بورڈ کے مطابق دسویں جماعت کے نتائج میں کامیابی کا مجموعی تناسب 70.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
بورڈ انتظامیہ نے امتحانات میں کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔