غیر قانونی طریقے سے ترکی میں داخلے کی کوشش: 10 ڈیپورٹ پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج

ویزوں کا انتظام ارسلان ولد احسان، حاجی قاری، عرفان، عثمان اور دیگر ایجنٹس نے کیا تھا ، نیٹ ورک کی تلاش شروع

August 4, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی اسلام آباد زون نے ترکی سے ڈیپورٹ ہو کر پاکستان پہنچنے والے 10 شہریوں کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ترکی کی پولیس کے ہاتھوں مختلف اوقات میں گرفتار ہونے والے 10 پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے پر پاکستان ڈیپورٹ کیا گیا۔ امیگریشن حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ نمبر 9P747 کے ذریعے پہنچنے والے ان تمام ڈیپورٹیز کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے کی گئی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام ملزمان نے مختلف انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو 2 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک ادا کیے تاکہ وہ غیر قانونی راستوں (ڈونکی) کے ذریعے ترکی میں داخل ہو سکیں۔

 محمد نعیم نامی شہری کے علاوہ کسی بھی ڈیپورٹی کا پاکستان سے روانگی کا کوئی بھی ڈیٹا آئی بی ایم ایس کے نظام میں موجود نہیں تھا۔

 ملزم محمد نعیم 19 نومبر 2025 کو تفتان بارڈر کے ذریعے قانونی طور پر روانہ ہوا تھا، جس کے بعد اس نے غیر قانونی راستہ اختیار کیا۔

تفتیش کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک اور ویزوں کا انتظام ارسلان ولد احسان، حاجی قاری، عرفان، عثمان اور دیگر ایجنٹس نے کیا تھا۔

ڈیپورٹ ہونے والوں میں محمد نعیم راولپنڈی، تسوار حسین  لیہ، صفدر آزاد سیالکوٹ،محمد صدائس لاہور، محمد خالد پشاور، قاضی ضیا الرحمٰن پشاور،حسن علی سوابی،سہیل خان  ڈیرہ اسماعیل خان، اسد علی سرگودھا،عثمان نواز مانسہرہ شامل ہیں۔

تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ محمد نعیم کے علاوہ تمام ڈیپورٹیز کا پاکستان سے روانگی کا کوئی ریکارڈ آئی بی ایم ایس میں موجود نہیں تھا جبکہ محمد نعیم 19 نومبر 2025 کو تفتان کے راستے روانہ ہوا تھا۔ تمام ڈیپورٹیز کے ویزوں کا انتظام ارسلان ولد احسان، حاجی قاری، عرفان، عثمان اور دیگر ایجنٹس نے کیا تھا۔

ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت ایف آئی آر نمبر AHTC-ICT-549/26 درج کر لی گئی ہے۔ ملوث ایجنٹس کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔