آزاد کشمیر: ایل اے 27 اور 28 پر انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری
ایل اے 27مظفر آباد1 میں مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار نورین عارف، پیپلز پارٹی کی جانب سے سردار جاوید اور آئی پی پی کی جانب سے سردار تبارک علی میدان میں ہیں۔
فائل فوٹو
مظفرآباد: آزاد کشمیر میں ملتوی شدہ حلقوں ایل اے 27 اور 28 پر پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی کے بعد پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصولی کا سلسلہ جاری ہے۔
آزاد کشمیر کے مظفرآباد ڈویژن میں خراب موسم کے باعث جن حلقوں (LA-27, LA-28) میں پولنگ ملتوی کی گئی تھی وہاں آج شہریوں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
ایل اے 27مظفر آباد1 میں مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار نورین عارف، پیپلز پارٹی کی جانب سے سردار جاوید اور آئی پی پی کی جانب سے سردار تبارک علی میدان میں ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جمہوریت ہی عوامی فلاح، ترقی اور مسائل کے حل کا مؤثر راستہ ہے، جبکہ حقیقی تبدیلی صرف منتخب ایوانوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
نہوں نے کہا کہ عوام اپنے نمائندوں کو اسمبلی میں اس لیے منتخب کرتے ہیں تاکہ وہ ان کی آواز بنیں، ان کے مسائل اٹھائیں اور عوامی مطالبات کو آئینی و جمہوری طریقے سے حل کرائیں۔