پنجاب بھر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے عہدوں کے نام تبدیل ، نوٹیفکیشن جاری
تمام افسران کو ان کے سے متعلقہ شعبوں کی زیادہ موثر نگرانی اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔
فائل فوٹو
لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام اضلاع میں انتظامی امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو مزید موثر بنانے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ADCs) کے عہدوں کے نام تبدیل کر دیے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کا نیا نام اب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) ہوگا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) کا نیا نام تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) رکھ دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا بنیادی مقصد ضلع کی سطح پر بلدیاتی مسائل، میونسپل امور اور سماجی بہبود و عوامی خدمات کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہے۔ انتظامی حلقوں کے مطابق نئے ناموں کے مطابق تمام افسران کو ان کے سے متعلقہ شعبوں کی زیادہ موثر نگرانی اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔