ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟محکمہ موسمیات نے ممکنہ تاریخیں بتا دیں
چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گ
ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، عید میلاد النبیؐ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق ابتدائی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے یکم ربیع الاول اور 12 ربیع الاول کی ممکنہ تاریخوں کا اندازہ پیش کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسی پیش گوئی کی بنیاد پر 12 ربیع الاول، جو عید میلاد النبی ﷺ کے طور پر منائی جاتی ہے، 26 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف سائنسی اور فلکیاتی اندازے ہیں، جبکہ ربیع الاول کے چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
ماہرین کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا، جس کے بعد ربیع الاول کے آغاز اور عید میلاد النبی ﷺ کی سرکاری تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔