سندھ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی بحال
تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل پیر تا جمعہ 5 دن ہوگا،تدریسی اوقات میں 1 گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا۔
فائل فوٹو
کراچی: حکومت سندھ نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کے روز کی تعطیل بحال کردی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہو گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل پیر تا جمعہ 5 دن ہوگا، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
اس فیصلے کے تحت پیر تا جمعہ تدریسی اوقات میں 1 گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں موثر انداز میں جاری رہ سکیں۔یہ فیصلہ سندھ حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکول ہفتے کے روز بھی کھلے رہیں گے۔