آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026،مفتی عبد الرحیم کا نوجوانوں کو اہم پیغام
اس ڈولفن کا نام "فریگل" ہے، جس نے کچھ عرصہ قبل ایک بچے کو جنم دیا تھا
آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے سلسلے میں ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبد الرحیم نے نوجوان طلبہ و طالبات سے خطاب کیا۔
نشست میں پاکستان کے مختلف شہروں سے 21 مقامات پر شریک ہونے والے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مفتی عبد الرحیم نے اپنے خطاب میں نظریہ پاکستان، ریاست کی اہمیت، قومی سلامتی اور موجودہ چیلنجز سمیت مختلف اہم موضوعات پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم نعمت اور امانت ہے، اس کی ترقی، حفاظت اور استحکام کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام، عوام کے جان و مال اور عزت کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
مفتی عبد الرحیم نے فتنۃ الخوارج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر معاشرے کے امن کو نقصان پہنچاتے ہیں، جبکہ اسلام امن، انسانی جان کے احترام اور فساد کے خاتمے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قومی خدمت قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے خواتین کے کردار پر بات کرتے ہوئے غزوہ اُحد میں حضرت اُمِّ عمارہؓ کی بہادری اور قربانی کا حوالہ دیا اور کہا کہ خواتین نے بھی تاریخ میں قومی اور سماجی ذمہ داریوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مفتی عبد الرحیم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، کردار سازی اور مثبت سوچ کے ذریعے ملک کی ترقی اور مضبوطی میں اپنا حصہ ڈالیں۔