اسلام آباد ہائیکورٹ، گریڈ 17 سے 22 تک افسران کے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں اضافہ
اس اضافے سے متعلق تمام اخراجات ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مالی سال 2026-27 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جوڈیشل افسران اور ہائیکورٹ کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے الاؤنسز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جس کے تحت گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے لیے ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسران کو ماہانہ 2 لاکھ 50 ہزار روپے، گریڈ 21 کے افسران کو 1 لاکھ 95 ہزار روپے، گریڈ 20 کے افسران کو 1 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ گریڈ 19 کے افسران کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے ٹرانسپورٹ الاؤنس دیا جائے گا۔
اسی طرح گریڈ 18 کے افسران کے لیے ایک لاکھ روپے اور گریڈ 17 کے افسران کے لیے 60 ہزار روپے ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس مقرر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق اس اضافے سے متعلق تمام اخراجات ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مالی سال 2026-27 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔