مقبول ڈی پی او احمدمحی الدین کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے اصل کہانی

وہ وفاقی حکومت کے ملازم تھے لیکن خدمات پنجاب حکومت کے سپرد تھیں

August 6, 2026 · امت خاص

تصویر: سوشل میڈیا

 

محررسسپینڈ۔۔۔۔چوکی انچارج سسپینڈ ۔۔۔۔۔۔ایس ایچ او کو شوکازنوٹس۔کھلی کچہریوں میں ایسے دبنگ احکامات جاری کرنے والے مقبول پولیس آفیسر احمد محی الدین کی اچانک ریٹائرمنٹ کا قصہ کیا ہے؟محکمے کی کالی بھیڑیں بے نقاب کرنے پر حکام بالا کی ان سے ناراضگی کی باتیں بھی گردش کررہی ہیں۔

ایس ایس پی احمد محی الدین کو قبل ازوقت ریٹائر کردیا گیا۔وہ وفاقی حکومت کے ملازم تھے لیکن خدمات پنجاب حکومت کے سپرد تھیں۔منڈی بہاالدین میں ایک پولیس مقابلے سے شہرت ملی ۔لیکن کھلی کچہریوں نے مقبولیت عطا کی۔تونسہ، راجن پور، چکوال، منڈی بہاالدین پولیس چیف کے طورپر انہوں نے عوام کی داد رسی کرکے اپنی پہچان بنائی۔ان کی کھلی کچہریاں سوشل میڈیا پر وائرل ہواکرتی تھیں۔انہیں مظلوموں کا مسیحا اور عوامی ڈی پی او کہا جاتا۔

ذرائع کا کہناہےوہ پاکستان چھوڑکر کینیڈاشفٹ ہوگئے۔فیملی پہلے ہی جاچکی تھی۔
مزید تفصیل کے لیے وڈیودیکھیں۔