براڈ پیک سے7غیر ملکی کوہ پیماؤں کےجسد خاکی مل گئے۔پاک فوج کے سرچ آپریشن کی وڈیو جاری

آرمی ایوی ایشن کا سرچ آپریشن مکمل، باقی لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش جاری

August 6, 2026 · قومی

فائل فوٹو

 پاکستان آرمی ایوی ایشن نے براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران لاپتہ دس میں سے سات غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی تلاش کر لیے۔ پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

پاکستان آرمی ایوی ایشن نے سات کوہ پیماؤں کے جسد خاکی اور ایک امریکی خاتون کوہ پیما کی جزوی باقیات اسکردو منتقل کر دیں۔

لاپتہ کوہ پیماؤں میں امریکہ، چین، نیپال، عمان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما شامل تھے۔

اسکردو میں سول و عسکری حکام، سفارتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ نے جاں بحق کوہ پیماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

خراب موسم اور مسلسل برفانی تودے گرنے کے باعث پاکستانی اور نیپالی کوہ پیما کے علاوہ امریکی خاتون کوہ پیما کی باقیات اب تک نہیں مل سکیں۔