کنری شہر کا اعزاز۔ باصلاحیت خاتون سول جج کے امتحان میں کامیاب

خبر سامنے آنے کے بعدکنری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

 

سندھ کے علاقے کنری سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت خاتون عائشہ کپری نے سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کے لیے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرکے خاندان، شہر اور علاقے کا نام روشن کردیا۔ خبر سامنے آنے کے بعدکنری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

شہریوں، سماجی شخصیات، اساتذہ، دوستوں اور عزیز و اقارب نے عائشہ کپری کو اس اہم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کی دعا کی۔

عزیز و اقارب نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عائشہ کی محنت اور صلاحیتوں پر پہلے ہی اعتماد تھا اور تحریری امتحان میں کامیابی اسی مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عائشہ آئندہ مراحل میں بھی کامیابی حاصل کرکے عدالتی شعبے میں اپنی خدمات انجام دیں گی۔