انٹر بورڈ کراچی بارہویں جماعت آرٹس ریگولر کے نتائج کا اعلان
انشراح بنت محمد توفیق رول نمبر 58093 نے ٹوٹل 1100 میں سے 926 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
فائل فوٹو
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں اقرا حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبہ انشراح بنت محمد توفیق رول نمبر 58093 نے ٹوٹل 1100 میں سے 926 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دوسری پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کونکر ولیج گڈاپ کے طالب علم عاقب رزاق ولد عبدالرزاق رول نمبر 43415 نے 919نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ جبکہ تیسری پوزیشن اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبہ حمیرا بنت محمد شاکر لاکھانی رول نمبر 58097 نے 918نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔
ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 10ہزار 459امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 10ہزار 2امیدوارا متحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 4526امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 45.25فیصد رہا۔
ان امتحانات میں 20 امیدوار اے ون گریڈ، 274 اے گریڈ، 762 بی گریڈ، 1647 سی گریڈ، 1659 ڈی گریڈ اور 164ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے جبکہ 2امیدوار پاس ہوئے۔نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ امیدوا ر اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔