پیپلز پارٹی وفاق میں اپنا کردار جاری رکھے گی:رانا ثنا اللہ
آزاد کشمیر میں حکومت کے قیام کے بعد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت کے ساتھ طے شدہ تعاون کے تحت اپنا کردار جاری رکھے گی۔
حویلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت کے قیام کے بعد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے ایکشن کمیٹی کے بعض ارکان پر بھی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کے کچھ لوگ کسی مخصوص ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جب کسی انتخاب میں شکست سے دوچار ہوتی ہے تو دھاندلی کے الزامات عائد کرنا شروع کردیتی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق میں اسی تنخواہ پر کام کرے گی، جبکہ حکومت آزاد کشمیر میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی امور پر توجہ دے گی۔