لاہور میں موسلادھار بارش نے سنچری مکمل کرلی
ایئرپورٹ کے علاقے میں 102 ملی میٹر جبکہ جیل روڈ پر 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو شہر میں سب سے زیادہ مقدار میں شامل ہے۔
لاہور میں موسلادھار بارش، بعض علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زائد پانی برس گیا۔لاہور میں مون سون کی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی مقدار 100 ملی میٹر سے تجاوز کرگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایئرپورٹ کے علاقے میں 102 ملی میٹر جبکہ جیل روڈ پر 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو شہر میں سب سے زیادہ مقدار میں شامل ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ہڈیارہ ڈیفنس روڈ پر 57.6 ملی میٹر، کاہنہ میں 75.6، مناواں میں 57، تاج پورہ میں 39.8 اور مغلپورہ میں 32.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔
نشتر ٹاؤن میں 27.6، شادی پورہ میں 28، جوہر ٹاؤن میں 10، گلبرگ میں 10.8 جبکہ چوک ناخدا میں 10.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دیگر علاقوں میں بھی ہلکی اور درمیانی بارش ہوئی، جبکہ لکشمی چوک، فرخ آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن اور سمن آباد میں نسبتاً کم بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح شروع ہونے والی بارش کے دوران لاہور میں مجموعی اوسط بارش 24.1 ملی میٹر تک پہنچ گئی۔
شدید بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں سڑکوں اور نشیبی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے نکاسی آب کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔