لاہور میں مون سون بارش،گرمی کی شدت کم ہوگئی
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
لاہور: شہر میں مون سون کی بارش کے بعد موسم میں خوشگوار تبدیلی آگئی اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ بارش کے باعث شہریوں نے بھی قدرے سکون کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج مزید بارش ہونے کا امکان موجود ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
موسم کی پیشگوئی کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
مون سون بارش کے بعد شہر کا موسم نسبتاً ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا ہے، جس سے شدید گرمی سے پریشان شہریوں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ آئندہ ایک روز کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی موسم ابر آلود رہنے اور بارش ہونے کی توقع ہے۔