یومِ آزادی پر بلوچی زبان میں ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری
ملی نغمے میں پاکستان کے لیے قربانی، وفاداری اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے، جبکہ بلوچی ثقافت کے رنگ نے اسے مزید دلکش بنا دیا ہے۔
اسلام آباد: یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کی جانب سے بلوچی زبان میں نیا ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری کر دیا گیا۔
معروف بلوچ گلوکار اختر چنال نے نغمے میں اپنی منفرد آواز اور روایتی بلوچی انداز کے ذریعے وطن سے محبت کے جذبات کو اجاگر کیا ہے۔ ملی نغمے میں بلوچستان کی ثقافت اور پاکستان سے وابستگی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
’’پاک اے وطن‘‘ میں ملک کی سلامتی، استحکام اور قومی یکجہتی کے عزم کو نمایاں کیا گیا ہے۔ نغمے کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان مختلف ثقافتوں، زبانوں اور روایات کو اپنے اندر سموئے ہوئے ایک مشترکہ قومی شناخت رکھتا ہے۔
اختر چنال کی پُرجوش آواز اور بلوچی لب و لہجے نے ملی نغمے کو منفرد رنگ بخشا ہے، جبکہ اس میں وطن سے محبت، اتحاد اور بھائی چارے کے جذبات کو نمایاں کیا گیا ہے۔
ملی نغمے میں پاکستان کے لیے قربانی، وفاداری اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے، جبکہ بلوچی ثقافت کے رنگ نے اسے مزید دلکش بنا دیا ہے۔