کالعدم ایکشن کمیٹی کے مزید 10 افراد کے نام شیڈول فور میں شامل
اعجاز احمد خان، عذرا عالم، محمد زوہیب خان، محمد نبیل تبسم، زیشان احمد، راجہ وسیم صابر، راجہ محمد منصور خان، قیصر کلیم، حمزہ نصیر ، نبیلہ ارشاد و دیگر شامل
August 9, 2026 · قومی
مظفر آباد: کالعدم جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی سے تعلق کے الزام میں مزید 10 افراد کوانسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول فور میں شامل کر دیا گیا ہے۔
ان میں اعجاز احمد خان، عذرا عالم، محمد زوہیب خان، محمد نبیل تبسم، زیشان احمد، راجہ وسیم صابر، راجہ محمد منصور خان، قیصر کلیم، حمزہ نصیر اور نبیلہ ارشاد شامل ہیں۔
ان میں سے بعض کا تعلق سوشل میڈیا سے ہے جبکہ نبیلہ ارشاد آزاد کشمیر کی متحرک سیاستدان ہیں۔
اس فہرست کی منظوری پانچ اگست کو وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔