آئی ایس پی آر نے یومِ آزادی پر براہوی زبان میں نیا ملی نغمہ جاری کر دیا

نغمے میں بلوچ عوام کی پاکستان سے وابستگی، محبت اور وطن سے وفاداری کے جذبات کو نمایاں کیا گیا ہے۔

August 10, 2026 · قومی

راولپنڈی: یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے براہوی زبان میں نیا ملی نغمہ جاری کر دیا، جس میں قومی جذبے، حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ملی نغمے میں معروف بلوچ گلوکار اختر چنال نے اپنی منفرد آواز اور انداز سے نغمے کو پیش کیا ہے، جسے قومی یکجہتی کے پیغام سے جوڑا گیا ہے۔

نغمے میں بلوچ عوام کی پاکستان سے وابستگی، محبت اور وطن سے وفاداری کے جذبات کو نمایاں کیا گیا ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر جاری کیا جانے والا یہ نغمہ قومی اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے۔