پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے، 14 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے

منصور احمد کو سیون کلب سیکیورٹی ڈویژن لاہور، شہزاد اصغر کو پریزن سیکیورٹی لاہور جبکہ اظہر حسین کو ہیڈکوارٹر راجن پور میں تعینات کیا گیا ہے۔

August 10, 2026 · قومی

لاہور: پنجاب پولیس میں انتظامی سطح پر اہم اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 14 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منصور احمد کو سیون کلب سیکیورٹی ڈویژن لاہور، شہزاد اصغر کو پریزن سیکیورٹی لاہور جبکہ اظہر حسین کو ہیڈکوارٹر راجن پور میں تعینات کیا گیا ہے۔

شاہد محمود کو سی آئی اے گجرات، محمد عبدالحی کو انویسٹی گیشن ڈی جی خان، آصف سعید کو لیگل خانیوال اور محمد افضل کو ریجنل ٹریفک افسر ملتان کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

احکامات کے مطابق جعفر رضا کو نیو ملتان، اطہر نوید کو ہیڈکوارٹر بہاولپور، ارشد علی کو پٹرولنگ پولیس وہاڑی جبکہ احسان سلیم کو ٹریفک افسر ماڈل ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح لیاقت علی کو وی آئی پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ لاہور، طاہر انیس کو سیف سٹیز اتھارٹی آپریشنز اور محمد زیارت کو دریا خان، بھکر میں ڈی ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے تمام تقرر و تبادلوں کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔