مینارِ پاکستان پر جلسہ، پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کو درخواست جمع کرا دی

درخواست میں 14 اگست کو شام 4:30 سے 12:30 تک کے لیے اجازت مانگی گئی ہے۔

August 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 14 اگست کو مینارِ پاکستان جلسے کے حوالے سے درخواست دے دی  گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے مینارِ پارکستان پر جلسہ کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کروادی گئی ہے۔ صدر لاہور پاکستان تحریکِ انصاف میاں اکرم عثمان نے ڈی سی لاہور کو درخواست دی۔درخواست میں 14 اگست کو شام 4:30 سے 12:30 تک کے لیے اجازت مانگی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نےپی ٹی آئی کو  11 اگست 2026 کو درخواست پر پیش رفت کے لیے بلوا لیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے 14 اگست کو مینارِ پاکستان جلسے کے حوالے سے اہم میٹنگ کے لیے بلایا۔