پاکستان میں پیٹرول درآمدی نرخوں سے کتنا مہنگافروخت ہورہاہے،فرق سامنے آگیا

ایک لیٹر کی بنیادی لاگت صرف 197 روپے 69 پیسے ہے

August 10, 2026 · امت خاص

 

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ جو پیٹرول اور ڈیزل پمپ سے خرید رہے ہیں، اس کی اصل درآمدی قیمت اور آپ کے ادا کردہ پیسوں میں کتنے بڑے فرق کا چکر ہے؟

سرکاری دستاویزات نے اس کا پول کھول دیا ہے! پیٹرول اپنی درآمدی قیمت سے 130 روپے اور ڈیزل 116 روپے فی لیٹر مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔

دستاویزات کے مطابق، ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی درآمدی لاگت صرف 197 روپے 69 پیسے ہے، لیکن صارفین کو یہ 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر میں مل رہا ہے۔ یعنی بنیادی لاگت کے علاوہ پورے 130 روپے 23 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی مد میں لیے جا رہے ہیں۔

اس اضافی بوجھ میں کیا کیا شامل ہے؟،یہ جاننے کے لیے وڈیودیکھیں۔