کوٹ ادو میں باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ نہر میں جاگرا، 6 افراد جاں بحق، 9 بچے لاپتا
لاپتا بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کوٹ ادو(اُمت نیوز) سننوان کے قریب شیخو شوگر ملز کے مقام پر باراتیوں کو لے جانے والا لوڈر رکشہ بے قابو ہو کر مظفرگڑھ کینال میں جاگرا، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 9 بچے تاحال لاپتا ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران مزید 3 لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
🚨کوٹ ادو،باراتیوں کا رکشہ نہر میں گرنے کا واقعہ،مزید 3 لاشیں نکال لی گئیں،جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی،9 بچے تاحال لاپتہ،تلاش کےلئے آپریشن جاری، لاپتہ ہونے والے بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان ہیں.ریسکیو حکام pic.twitter.com/Qje787Zvi3
— Abbas Malik (@AbbasMalik95703) August 11, 2026
حکام کے مطابق لاپتا بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور نہر میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
حادثے کے بعد مقامی افراد بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہوئے اور اپنی مدد آپ کے تحت متعدد افراد کو نہر سے باہر نکالنے میں مدد کی۔
ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ حادثے کی مزید تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔