میر رضا قتل کیس،نئی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا معائنہ

پولیس نے لاش کی نشاندہی کرنے والے نرسری کے ملازم سے بھی معلومات حاصل کیں۔ مالی یاسر نے تفتیشی ٹیم کو واقعے کے حوالے سے اہم تفصیلات فراہم کیں۔

August 11, 2026 · قومی

کراچی: نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نئی تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم نے مقتول کی لاش ملنے والی جگہ کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ سمیت اطراف کے علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ میر رضا کے والدین بھی موقع پر موجود تھے۔ ٹیم کے رکن ایس ایس پی علی رضا نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور واقعے سے متعلق دستیاب شواہد کا جائزہ لیا۔

پولیس نے لاش کی نشاندہی کرنے والے نرسری کے ملازم سے بھی معلومات حاصل کیں۔ مالی یاسر نے تفتیشی ٹیم کو واقعے کے حوالے سے اہم تفصیلات فراہم کیں۔

تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ اور اس کے اطراف میں موجود شواہد کو محفوظ کرنے کے لیے مختلف مقامات کی تصاویر بھی بنائیں، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری ہے۔