یوم آزادی کا جوش،اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج
مشقوں کا مقصد یوم آزادی کے موقع پر ہونے والے ممکنہ فضائی مظاہروں اور فلائی پاسٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا ہے
اسلام آباد(اُمت نیوز) یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں مشقی پروازیں کیں۔
شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں جنگی طیاروں کی فارمیشنز اور سی 130 ہرکیولیس طیاروں کو پرواز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مشقی پروازوں کے دوران پائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت، باہمی رابطے اور پرواز میں ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا گیا۔
The Pakistan Air Force Buzzed Islamabad 🇵🇰🦅⚡️🐲 pic.twitter.com/mfnspZe3AD
— Black Bird (@BlackBird_Opps) August 11, 2026
ذرائع کے مطابق مشقوں کا مقصد یوم آزادی کے موقع پر ہونے والے ممکنہ فضائی مظاہروں اور فلائی پاسٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا ہے۔ پروازوں کا سلسلہ مختلف اوقات میں جاری رہا، جس کے باعث اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے طیاروں کی آوازیں اور فضائی نقل و حرکت محسوس کی۔
یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے مختلف تقریبات اور فضائی مظاہروں کا انعقاد قومی جوش و جذبے کا حصہ رہا ہے، جن میں مختلف اقسام کے طیارے حصہ لیتے ہیں۔