پی ایم ڈی سی کا لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرزکے خلاف کارروائی کافیصلہ
ڈاکٹرزکو لائسنس کی تجدیدکے لیے6ماہ کی مہلت دی گئی ہے ، پی ایم ڈی سی
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نےلائسنس کی معیاد ختم ہونے والے ڈاکٹرز کے لیے الرٹ جاری کردیا۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرز کو لائسنس کی تجدید کے لیے 6 ماہ کی مہلت دی گئی ہے،6 ماہ میں لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرزکے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔
پی ایم ڈی سی نے ڈاکٹرزکو مقررہ مدت میں اپنےلائسنس تجدیدکرانےکی ہدایت کی ہے، لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرزکلینیکل پریکٹس جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
اس کے علاوہ کلینیکل پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز کے لیے لائسنس کا فعال ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔