راولپنڈی میں ہلاک ہونے والا شخص پی ٹی آئی کا کارکن تھا، شفیع جان نے تصدیق کر دی
محمد حسین ضلع خیبر کا رہائشی تھا۔اس کا تعلق ایم پی اے عبدالغنی کے حلقے سے ہے، گفتگو
فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما شفیع جان نے تصدیق کر دی کہ راولپنڈی مال روڈ پر ہلاک ہونے والا شخص پی ٹی آئی کا کارکن تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شفیع جان نے مان لیا کہ فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والا محمد حسین ضلع خیبر کا رہائشی تھا۔اس کا تعلق ایم پی اے عبدالغنی کے حلقے سے ہے، تاہم اس کے پاس کوئی پارٹی عہدہ نہیں تھا نہ ہی اسے کوئی ذمے داری سونپی گئی۔
دوران پروگرام شفیع جان نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کی اورکہا کہ اس واقعے کو تحریک انصاف کے ساتھ جوڑنا زیادتی ہے۔
اُنہوں نے راولپنڈی مال روڈ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے لانے اور مکمل تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔